23 اپریل، 2025، 11:14 AM

چین اور روس اسلامی جمہوری ایران کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، عراقچی

چین اور روس اسلامی جمہوری ایران کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیجنگ کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ چین اور روس ایران کے دو اسٹریٹجک شراکت دار اور قریبی دوست ہیں، جو ہمیشہ مشکل حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی چین کے دورے کے سلسلے میں آج علی الصبح بیجنگ پہنچے ہیں۔ اس موقع پر ایران اور چین کی دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور روس ایران کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ مختلف موضوعات خاص طور پر موجودہ حالات میں جب امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، چین اور روس جیسے دوست ممالک کے ساتھ مسلسل مشاورت کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے میں نے ماسکو میں ایسی ہی مشاورت کی، اور آج بیجنگ میں صدر مملکت کا پیغام چینی حکام تک پہنچاؤں گا۔ ہمیں امید ہے کہ اس دورے میں مفید گفتگو ہوگی۔

عراقچی نے ایران کے جوہری مسئلے پر چین کے تعمیری کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مستقل رکن کی حیثیت سے ہمیشہ ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں مثبت اور تعمیری مؤقف اختیار کیا ہے جس پر ہم اس کے شکر گزار ہیں۔ آئندہ بھی بیجنگ کے ساتھ اپنی مشاورت اور تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس وقت بھی امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے عمل کی حمایت کررہا ہے اور تعاون کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کر چکا ہے، جس کی تفصیلات آج کی ملاقاتوں میں زیر بحث آئیں گی۔

News ID 1932107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha